بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔ شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
ایک سوال اور
پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں
بہت سوچا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے خوب سوچ بچار اور ریسرچ کے بعد ایک بات سامنے آئ اور وہ یہ ہے کہ
حضرت عثمان ؓ کے دور خلافت کی بات ہے یہودیوں نے جب دیکھا کہ مسلمان کسی بھی طریقے سے ہراے نہیں جا سکتے تو انہوں نے اپنے کچھ لوگوں کے مسلمانوں کے گروہ میں شامل کر دیا جو بظاھر تو مسلمان بن گئے لیکن مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانا شروع کر دیا.
حضرت علی ؓ کے دور خلافت میں بھی ان لوگوں نے خوب کردار ادا کیا اور جب حضرت علی ؓ نے سزا کے طور پر کچھ لوگوں کو آگ میں جلا دیا تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ آگ کا عذاب تو صرف خدا ہے دے سکتا ہے
ہمارے درمیان موجودہ دور میں کے حالات کچھ ٹھیک نہیں ہیں مسلمانوں میں آج بھی وہ گروہ شامل ہیں جو ہمارے جذبات کے ساتھ کھیلتے ہیں دین کے نام پر ہمکو بھڑکاتے ہیں اور اپنا الو سیدھا کرتے ہیں
میری الله پاک سے دعا ہے کہ الله پاک ہمکو ان کے شر سے محفوظ رکھے اور اچھا اور سچا مسلمان بنانے کی توفیق دے
آمین
سوال یہ ہے کہ ہم جنکو اپنا پیر یا لیڈر مانتے ہیں کیا وہ سچ میں مسلمان ہیں
تو سب ذرا سوچئے
No comments:
Post a Comment